Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اسٹاک :تداول آل شیئر انڈیکس میں 13.44پوائنٹس اضافہ

مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 6.7ارب ریال کا اضافہ، سعودی فرانسی بینک کو فوقیت، ڈیویڈنڈ کے اعلانات
غیاث الدین ۔ جدہ
گزشتہ ہفتے خام تیل کی قیمت میں معمولی ردوبدل دیکھا گیا۔دوسری طرف تداول آل شیئر انڈیکس نے بھی 130پوائنٹس کا مدوجزر دیکھا اور آخر میں 13.44پوائنٹس کے اضافے کے بعد 8629.23پوائنٹس پر اختتام پذیر ہوا۔ قیمتیں بڑھنے سے مارکیٹ کیپٹلائزیشن 6.7ارب ریال کے اضافے کے بعد 2046ارب ریال تک پہنچ گئی۔ قیمتیں بڑھنے کے لحاظ سے سعودی فرانسی بینک کو فوقیت حاصل رہی۔ جس کی قیمت 7.87فیصد فروغ کے بعد38.40ریال پر بند ہوئی جبکہ عمار اکنامک سٹی کی قدر 7.53فیصد اضافے کے بعد 9.99ریال پر پہنچ گئی۔ الاھلی رائٹ جس نے 3.2فیصد کیش ڈیویڈنڈ کا اعلان کیا ہے کی قیمت 4.77فیصد بڑھنے کے بعد 7.40 ریال پر اختتام پذیر ہوئی قیمتوںمیں نقصان کے لحاظ سے الخدیری سب سے ٹاپ پر رہی۔ جسکی قیمت 19.09فیصد کمی کے بعد 5.68ریال تک گر گئی جبکہ تعاونیہ انشورنس کی قدر 7.46فیصد انحطاط کے بعد 58.30ریال پر اختتامa پذیر ہوئی۔ ایسٹرن پراونس سیمنٹ کی قیمت 6.56فیصد گھٹنے کے بعد24.48ریال پر بند ہوئی۔ سرمایہ کاری کے لحاظ سے سابک ٹاپ پر رہی جس میں 1.2ارب ریال کی سرمایہ کاری کی گئی جو کل سرمایہ کاری کا 10فیصد حصہ بنتا ہے۔ اس کی قدر 0.48فیصد کمی کے بعد 124ریال پر بند ہوئی۔ الراجحی بینک میں بھی تقریباً1.1ارب ریال کی خرید و فروخت ہوئی اور اسکی قیمت 0.59فیصد انحطاط کے بعد 101.40ریال پر بند ہوئی۔ الراجحی رائٹ نے 3.1فیصد جبکہ جدوارائٹ نے 1.8فیصد ڈیویڈنڈ کے اعلانات کئے۔

شیئر: