Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرسی اے نے موبایلی ایس سی سی نیشنل ٹی 20چیمپیئنزٹرافی جیت لی

ای پی سی اے سیکنڈ اورڈبلیو پی سی اے کی تھرڈ پوزیشن رہی۔عبدالوحید ٹورنا منٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے
سید مسرت خلیل:جدہ
موبایلی ٹیلی کام سعودی عربیہ کے تعاون سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے منسلک سعودی عرب میں کرکٹ کے فروغ کی واحد نمائندہ تنظیم سعودی کرکٹ سینٹر کے زیراہتمام پہلی موبایلی ایس سی سی نیشنل ٹی ٹوئنٹی چیمپیئنز ٹرافی 2019 ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن نے عمدہ کارکردگی کے باعث جیت لی۔ ایسٹرن پراونس کرکٹ ایسوسی ایشن دوسری اور ویسٹرن پراونس کرکٹ ایسوسی ایشن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ آر سی اے کے آل راونڈر عبدالوحید ٹورنا منٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے جبکہ محمد معظم (ڈبلیو پی سی اے) بہترین بیٹسمین اور عادل بٹ (جے سی اے) کو بہترین بولرکا ایواڈ دیاگیا۔ ایس سی سی میڈیا کواڈینیٹر سید مسرت خلیل کی رپورٹ کے مطابق ٹورنامنٹ کے سپرسکس کا آخری مرحلہ ریاض میں ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن (آر سی اے)، ویسٹرن پراونس کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈبلیو پی سی اے)، ایسٹرن پراونس کرکٹ ایسوسی ایشن (ای پی سی اے)، ینبع الصناعیہ کرکٹ ایسوسی ایشن (وائی اے سی اے)، عسیرکرکٹ لیگ (اے سی ایل) اور جبیل کرکٹ ایسوسی ایشن (جے سی اے) کے درمیان کھیلا گیا جس میں ٹائٹل کیلئے سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ آخر کار ڈومیسٹک نیشنل چیمییئن کا تاج آر سی اے کے سرپرسجا۔جس نے آخری اور فیصلہ کن معرکہ میں ڈبلیو پی سی اے کے خلاف دلچسپ اوراعصاب شکن مقابلہ کے بعد 3رنز سے کامیابی حاصل کی۔ اس کامیابی سے آر سی اے کا نٹ رن ریٹ پوزیشن ٹیبل پرای پی سی اے کے مقابلے میں بہتر ہوگیا۔ پوزیشن ٹیبل پر آر سی اے کی 1637۔2 نیٹ رن کی اوسط سے پہلی، ای پی سی اے کی 6112۔1 سے دوسری اور ڈبلیو پی سی اے کی 0653۔0 رن کی اوسط سے تیسری پوزیشن رہی۔آر سی اے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7وکٹوں کے نقصان پر 175رنز بنائے۔ عبدالوحید 29، ناصررضوان حیدر45 ، امجد علی 28 اور ارشاد مبشر23رنز ناٹ آوٹ نمایاں اسکوررز تھے۔ احسان اللہ نے 31رنز دیکر 3اور عبدالواحد نے 39رنز دیکر 2وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں ڈبلیو پی سی اے 6وکٹوں کے نقصان پر تمام تر کوشش کے باوجود 172رنز سے زیادہ نہ بنا سکی۔ شمس الدین 15،محمد معظم 25،ابرالحق 33، عبدالواحد16اور ذیشان امین نے 39رنز بنائے۔علی شیر اور سمیع اللہ نے 2، 2وکٹیں حاصل کیں۔ فائنل کے بعد تقیسم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آر سی اے کے کپتان ندیم بابر نے کہا کہ مقدس شہر مدینہ منورہ سے ٹیم کا جو سفر شروع ہوا تھا وہ آرسی اے گراونڈ 6پرکامیابی ہمکنار ہوا۔ انھوں نے کہا ڈبلیو پی سی اے کے ساتھ آخری میچ سنسنی خیز اوراعصاب شکن تھا جس میں کامیابی کا پینڈولم کبھی ایک طرف اور کبھی دوسری طرف ہورہاتھا۔ انھوں نے ای پی سی اے کے کپتان فرحت محمود اور ڈبلیو پی سی اے کے کپتان شعیب علی کو بالتریب دوسری اور تیسری پوزیشن کی مبارکباد دی اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا کہ ان کی سربراہی میں ریاض کی ٹیم نے ڈومیسٹک نیشنل چیمپیئنزشپ کا اعزاز حاصل کیا۔ انھوں نے سعودی کرکٹ کے سی ای او ندیم ندوی کو بھی کامیاب ٹورنامنٹ منعقد کرنے پر مبارکباد دی۔ 
کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ "اردو  نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: