Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”جنگی جنون میں مبتلا مودی نیا تنازع چاہتے ہیں“

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ پلوامہ حملے کے بعد ہند کے وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے دی گئی دھمکیوں کے ردعمل میں کہا ہے کہ مودی بے صبر ہیں کہ کسی بھی قسم کا نیا تنازع پیدا ہو اور سب جنگی جنون کا شکار ہو جائیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے نجی ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے ہند کے الزامات مسترد کردیے اور کہا کہ وہاں یہ روایت ہے کہ اپنے گریبان میں جھانکنے کے بجائے دوسروں پر الزام لگانا شروع کردیا جاتا ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پلوامہ میں حملہ 130 کلومیٹر اندر ہوا ہے اور گاڑی و دھماکہ خیز مواد سمیت حملہ آور ہی کا تعلق بھی پاکستان سے نہیں ہے جبکہ اس حملے کا فائدہ ہند کے وزیر اعظم مودی ہی کو پہنچتا ہے جو انتخابات لڑ رہے ہیں۔
 
 

شیئر: