Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ میں فوجی ایمرجنسی کا نفاذ چیلنج؟

واشنگٹن۔۔۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کےلئے کانگریس کی رکاوٹ کو ختم کرنے کےلئے ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کےلئے 8 ارب ڈالر کے بل کی منظوری اور کانگریس کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اختیارات استعمال کرنے کےلئے ایمرجنسی نافذ کرونگا۔سرحد پر دیوار کی تعمیر کی اہمیت اور چین کے ساتھ تعلقات پر تفصیلی بات کرنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں قومی ایمرجنسی نافذ کرنے کیلئے دستخط کرنے جارہا ہوں۔ اپنے ملک کی انسانی اسمگلرز اور منشیات کے خلاف جنگ کی بات کررہے ہیں۔امریکی صدر نے کہا کہ وہ کانگریس کی جانب سے شٹ ڈاﺅن کے خاتمے کو روکنے کےلئے منظور کردہ نئے بل پر بھی دستخط کریں گے۔نئے بل کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بل دیوار کی تعمیر کےلئے ان کی ضرورت کے مطابق 5 ارب 70 کروڑ ڈالر فراہم نہیں کر رہا۔ امریکہ میں حقوق کی سب سے بڑی تنظیم امریکن سول لیبرٹیز یونین (اے سی ایل یو) نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایمرجنسی کے اقدام کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔ ٹرمپ کی جنوبی سرحد میں دیوار کے تعمیر کی خواہش کےلئے قومی ایمرجنسی کو جواز نہیں بنایا جاسکتا بلکہ یہ صدارتی اختیارات کا واضح طور پر غلط استعمال ہوگا۔
 

شیئر: