Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں ٹڈی دل کے حملے کا خدشہ ہے، عالمی تنظیم

ریاض۔۔۔ اقوام متحدہ کے تحت کام کرنے والی تنظیم الفاﺅنے کہا ہے کہ سعودی عرب میں ٹڈی دل کے حملے کا خدشہ ہے۔ ماہرین نے توقع ظاہر کی ہے کہ آئندہ دنوں ٹڈیوں کی بڑی تعداد بحر احمر کے دونوں کناروں پر حملہ آور ہونگی۔ الفاﺅ کا کہنا ہے کہ صحرائی ٹڈیاں سوڈان اور اریٹریا سے مصر اور سعودی عرب کی جانب سفر کریں گی۔ عالمی تنظیم نے سعودی عرب اور مصر کو آگاہ کیا ہے کہ دونوں ممالک پیشگی احتیاطی تدابیر اختیار کرکے ٹڈیوں کے خطرات کو کم کرسکتی ہیں۔ ماہرین نے کہا ہے کہ سوڈان اور اریٹریا میں امسال بارش کی مقدار میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے جس کے باعث ٹڈیوں کی افزائش بڑھ گئی ہے۔ ٹڈیوں کی بڑی تعداد جنوری میں سعودی عرب کے شمالی ساحل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی تھی۔ آئندہ دنوں مزید بڑی تعداد سعودی عرب اور مصر کا رخ کرے گی۔ 

شیئر: