Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد کی گاڑی عمران خان نے چلائی

اسلام آباد...سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اسلام آباد پہنچنے کے بعد وزیراعظم ہاﺅس روانہ ہوگئے۔وزیراعظم عمران خان انکی گاڑی خود چلا رہے ہیں۔ وزیراعظم ہاﺅس میں 21توپوں کی سلامی دی جائیگی اور گارڈ آف آنر پیش کیا جائیگا۔ قبل ازیں طیارہ پاکستانی حدود میں داخل ہوا تو پاک فضائیہ کے طیاروں نے اسے حفاظتی حصار میں لے لیا۔ سعودی ولی عہد کے استقبال کیلئے وزیراعظم عمران خان نور خان ایئر بیس پہلے ہی موجود تھے۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو 3 لئیرز باکس سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔ سعودی ولی عہد کی سیکیورٹی کی ذمہ داری ٹرپل ون بریگیڈ کے سپرد ہے۔فضائی نگرانی کے ساتھ بلند عمارتوں پر اہلکار تعینا ت کئے گئے۔جڑواں شہروں کی اہم شاہراہوں پر شاہی مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کے لئے بڑے بڑے بل بورڈز نصب ہیں۔ اسلام آباد کو خیر مقدمی بینروں سے سجا دیا گیا۔ وی وی آئی پی روٹ پر پاکستانی اور سعودی پرچم لہرا رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان اورسعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی باضابطہ ملاقات ہوگی۔ دونوں ممالک کے مابین اربوں ڈالر مالیت کے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے جائیں گے۔ وزیراعظم ہاﺅس میں ہی عمران خان عشائیہ دیں گے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقات وزیر اعظم ہاوس میں ہی ہوگی۔ صدر عارف علوی 18 فروری کو سعودی ولی عہد کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔سعودی ولی عہد ایوان صدر سے ہی واپس ایئرپورٹ روانہ ہوجائیں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ولی عہد کے منصب پر فائز ہونے کے بعد شہزادہ محمد بن سلمان کا پاکستان کا ریاستی سطح کا یہ پہلا دورہ ہو گا۔ دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سعودی ولی عہد صدر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کریں گے۔ پاکستان کی سینیٹ کا ایک وفد بھی سعودی ولی عہد سے ملاقات کرے گا جس میں دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی تعاون کے فروغ کے طریقوں پر بات چیت ہو گی۔ سعودی ولی عہد کے ہمراہ وزراء بھی اپنے شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کے لئے اپنے پاکستانی ہم منصبوں سے ملاقات کریں گے۔ 

شیئر: