Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں شاندار عوامی و سرکاری استقبال

اتوار 17فروری 2019ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”البلاد“ کا اداریہ نذر قارئین ہے
پاکستان کے قائدین اور عوام نے اپنے عظیم مہمان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا سرکاری دورے پر شاندار استقبال کرکے دونوں برادر ملکوں کے مضبوط تاریخی تعلقات اور رشتوں کا عملی اظہار کیا۔پاکستانی قائدین اور عوام، دوسری جانب سعودی قائدین او رعوام مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کا مشترکہ جذبہ رکھتے ہیں۔ سعودی ولی عہد پاکستانی قائدین او راعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے ، علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر یکجہتی پیدا کرنے ، علاقائی چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے یکسانیت لانے کیلئے اہم مذاکرات کرینگے۔ اس دورے کے موقع پر مختلف شعبوں میں متعدد معاہدوں پر دستخط ہونگے۔ یہ معاہدے مشترکہ مفادات کے حصول کے ضامن ہونگے۔ 
سعودی عرب اور پاکستان منفرد ، برادرانہ، ثقافتی اور مذہبی رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں۔ دونوں ملکوں کے قائدین ان رشتوں کو مضبوط بنانے کے خواہاں تھے، ہیں اور رہیں گے۔ دونوں ملکوں کے تعلقات سیاسی، اسٹراٹیجک اور اقتصادی وزن بنائے ہوئے ہیں۔ دونوں ملکوں کے قائدین کا ایک دوسرے کے یہاںآنا جانا اور سربراہ ملاقاتیں کرکے علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کرنا انہی پہلوﺅںکا غماز ہے۔ دونوں ملکوںکے قائدین مشترکہ تعاون کو فروغ دینے اور باہمی شراکت کو نئی وسعتوں سے آشنا کرنے کےلئے کوشاں ہیں ۔ انکا اظہار سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے نتائج کی شکل میں ہورہا ہے۔ ہر سطح پر دورے کے نتائج نمایاں شکل میں ا جاگر ہونے لگے ہیں۔ دونوں ملک آئل ریفائنری اور پیٹروکیمیکل منصوبوں میں سرمایہ کاری کرینگے۔ یہ اس دورے کا نمایاں ترین ثمر ہوگا۔ گوادر بندرگاہ میں مہیا امکانات اور مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کےلئے دونوں ملک پرعزم ہیں۔ اسکی بدولت سعودی عرب چین اور پاکستان کے درمیان قائم ہونے والی اقتصادی راہداری کا اہم شریک بن جائیگا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 
 

شیئر: