Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

داعش کا پیچھا کرتے رہیں گے ، مائیک پینس

میونخ ۔۔۔ نائب امریکی صدر مائیک پِنس نے یورپی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ ایران کے بڑی طاقتوں کے ساتھ طے شدہ جوہری معاہدے سے دستبردار ہوجائیں۔ میونخ میں سالانہ سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ ہمارے یورپی شراکت دار ہمارے اور ایرانی عوام کے ساتھ کھڑے ہوں اور وہ بھی ایران سے طے شدہ جوہری ڈیل کو خیرباد کہہ دیں۔ مائیک پِنس نے کہا کہ امریکہ اپنے سکیورٹی شراکت داروں کے ساتھ ہواوی اور چین کی دوسری ٹیلی کام کمپنیوں سے لاحق خطرے کے بارے میں بھی بڑا واضح ہے۔ہمیں اپنے اہم ٹیلی کام انفراسٹرکچر کا تحفظ کرنا چاہیے۔امریکا اپنے تمام سکیورٹی شراکت داروں پر زور دیتا ہے کہ وہ ہوشیار رہیں۔انھوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ امریکا شام سے انخلا کے باوجود داعش کے انتہا پسندوں کا پیچھا جاری رکھے گا۔ داعش کی سرکوبی کےلئے کوششیں جاری رہیں۔
 

شیئر: