Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

والد کا فن لازوال اثاثہ ہے، گلوکار عباس جٹ

 
 
 
فوک گلوکار عباس جٹ نے کہا ہے کہ میرے والد کا فن میرے لئے لازوال اثاثہ ہے اورمیں اسے کسی قیمت پر کھونا نہیں چاہتا۔کئی گلوکار پنجابی زبان کو فروغ دینے کیلئے گراں قدر خدما ت انجام دے رہے ہیں ۔ایک انٹر ویو میں عباس جٹ نے کہا کہ میرے والد عاشق جٹ نے اپنی گائیکی سے دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ۔پوری دنیا میں انہیں عزت و مقام دیا جا تا تھا ۔ میری کوشش ہے کہ اپنی گائیکی سے اپنے والد کا نام روشن کروں اور اس کیلئے کوشا ں بھی ہوں ۔انہوں نے کہا کہ مجھے مقامی سطح پر دیہات میں جا کر پرفارم کرنا زیادہ اچھا لگتا ہے۔ جب تک میری سانسیں باقی ہیں پنجابی زبان کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا ۔

شیئر: