Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستا ن اور سعودی عرب کے درمیان معاہدوں پر دستخط

 اسلام آباد ...سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان ون آن ون ملاقات کے بعد مفاہمتی یادداشتوں اورمعاہدوں پر دستخط ہوگئے۔دونوں ممالک کے درمیان 8 معاہدے اور ایم او یوز پر دستخط ہوئے ،جن میں توانائی،معدنی ذخائر، پٹروکیمیکل،پاک سعودی ریفائنری، ترقیاتی منصوبوں ،نوجوانوں کے امورسمیت ترقیاتی شعبہ جات شامل ہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ،وزیر خزانہ اسد عمر،وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان، فہمیدہ مرزا،خسرو بختیار نے معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط کئے۔ بعد ازاں وزیراعظم ہاﺅس میں عشا ئیہ دیا گیاجس میں صدر ڈاکٹر عارف علوی ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ،وفاقی وزرا، گورنرز،اور صوبائی کابینہ اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

شیئر: