Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں نیا پاکستان انٹر نیشنل اسکول قائم کیا جائے گا

اسلام آباد: سعودی عرب میںنیا پاکستان انٹرنیشنل اسکول اور جراحی کے طبی آلات تیار کرنے والی فیکٹری قائم کئے جائیں گے۔ دونوں ملکوں نے 41ملین ڈالر کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیئے۔ دونوں ملکوں کے درمیان اسلام آباد میں منعقد ہونے والی بزنس کانفرنس میں اہم معاہدوںاور یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔اس موقع پر سعودی وزیر تجارت ماجد بن عبداللہ القصبی نےاپنے خطاب میںکہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے اسٹراٹیجک تعلقات خطے کے لئے اہم ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ باہمی روابط سے مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ ملے گا۔

شیئر: