Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں انڈوں کا بحران مارچ تک رہے گا

کویت: کویت میں انڈوں کا بحران مارچ تک جاری رہے گا۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ مقامی مارکیٹ میں طلب کے مقابلے میں انڈوں کی رسد کافی کم ہے جس کے باعث بحران پیدا ہوگیا۔ ادھر وزارت تجارت نے بحران ختم ہونے تک مقامی انڈوں کی برآمدات پر پابندی عائد کر دی ہے۔ دوسری طرف ایک بڑے تاجر ڈاکٹر محمد ابو محفوظ نے مقامی اخبار الانبائ کو بتایا کہ کویت میں انڈوں کے بحران کی حقیقی وجہ سعودی عرب میں برڈ فلو ہے۔ سعودی مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لئے مقامی انڈے برآمد کئے گئے۔
 
 
 

شیئر: