Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گیلکسی ایم 30 ستائیس فروری کو لانچ ہو گا

ایم سیریز کے دو اسمارٹ فون ایم 10 اور ایم 20 متعارف کرانے کے بعد اب سامسنگ کمپنی گیلیکسی ایم 30 اسمارٹ فون متعارف کرانے جا رہی ہے۔ اسمارٹ فون میں 6.4 انچ سپر امولڈ انفینیٹی یو ڈسپلے دیا جائے گا ۔ ڈسپلے میں واٹر ڈراپ نوچ کو جگہ دی جائے گی۔ فنگر پرنٹ سکینر کو بھی فون کا حصہ بنایا جائے گا ۔ اسمارٹ فون میں ایکسینوس 7904 پروسیسر ، 4/6 جی بی ریم اور 64/128 جی بی اسٹوریج دیا جائے گا۔ فون کی پشت پر ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ شامل ہوگا جس میں 13 میگا پکسل کا پرائمری کیمرہ اور 5 میگا پکسل کے دو سینسر دیے جائیں گے۔ اسمارٹ فون کا فرنٹ کیمرہ 16 میگا پکسل کا ہوگا ۔ 5000 ملی ایمپیئر آورز کی بڑی بیٹری کو اس فون کا حصہ بنایا جائے گا۔ اسمارٹ فون کو 27 فروری کو لانچ کیا جائے گا اور اسی تاریخ کو فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

شیئر: