Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدید کروز میزائل سے لیس ایرانی آبدوز

تہران۔۔۔ ایران نے جدید ترین کروز میزائل سے لیس” فاتح“ نامی آبدوز کو اپنے بحری بیڑے میں شامل کرلیا۔ ملکی ساختہ ”فاتح“ آبدوز کو خصوصی تقریب میں جنوبی صوبے ہرمزگان کے شہر بندر عباس میں ایرانی بحریہ کے بیڑے میں شامل کردیا گیا ہے۔تقریب میں ایرانی صدر حسن روحانی نے بھی شرکت کی۔ایرانی وزیر دفاع اور لاجسٹک بریگیڈئیر جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ فاتح آبدوز ایرانی محکمہ دفاع کے ماہرین اور سائنسدانوں نے تیارکی ہے۔انہوں نے بتایا کہ 600 ٹن وزنی یہ آبدوز اعلیٰ آپریشنل صلاحیت کی حامل ہے اور سمندر میں 250 میٹر کی گہرائی تک رسائی حاصل کرسکتی ہے۔بحری سرنگوں اورکروزمیزائل سے لیس فاتح آبدوز 533 ملی میٹر ٹارپیڈو پھینکنے کی صلاحیت رکھتی ہے اوراس کے ذریعے میزائل فائرکیے جاسکتے ہیں۔
 

شیئر: