Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مزیدار پراٹھا نان ، کچھ مزیدار ہوجائے

۔
قیمہ ۔دو سو پچاس گرام
پیاز۔ ایک عدد (باریک کٹا ہوا)
انڈہ۔ایک عدد
ہری مرچ ۔چار عدد (باریک کٹی ہوئی)
لہسن پیسٹ ۔ایک چائے کا چمچ
لال مرچ پیسٹ ۔ایک چائے کا چمچ
نمک۔ حسب ضرورت
لیموں کا رس۔ ایک کھانے کا چمچ
دھنیا ۔حسب ضرورت (کٹا ہوا)
پزا ڈو۔ دو عدد نان کے لئے
تیل۔ حسب ضرورت
 
ترکیب۔
قیمہ میں لہسن پیسٹ، لیموں کا رس، نمک، لال مرچ، ہری مرچ، ہرا دھنیا اور پیاز ڈال کر مکس کرلیں۔اب گوندھی ہوئی ڈو کے پیڑے بنا لیں اور رول کرکے روٹی کی طرح بیل لیں۔اب بیلی ہوئی روٹی پر برش کی مددسے انڈہ لگائیں اور پھر اوپر قیمے والا مکسچر ڈال دیں۔پھر دوسری بیلی ہوئی روٹی اس کے اوپر رکھ دیں اور کناروں کو بند کردیں۔اب باقی ڈو کے ساتھ بھی ایسا ہی کریں۔پھر اوون میں دو سو ڈگری سینٹی گریڈ پر بارہ سے پندرہ منٹ کے لئے بیک کرلیں۔
Attachments area

شیئر: