Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”ٹوٹل دھمال“ پاکستان میں ریلیز نہیں ہوگی،اجے دیوگن

نئی بالی وڈ فلم ٹوٹل دھمال کو پاکستانی سینما میں ریلیز نہ کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پلوامہ دھماکے میں ہندوستانی فوجیوں کی ہلاکتوںکے باعث بالی وڈمیں ان دنوں کافی آوازیں اٹھ رہی ہیں۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے سبب پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے بعد اب پاکستان میں ہندی فلمیں ریلیزنہ کرنے کا اعلان کیاگیاہے۔ اداکار اجے دیوگن نے کہاہے کہ ان کی نئی فلم ٹوٹل دھمال، پاکستان میں ریلیزنہیں ہوگی۔
 

شیئر: