Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محمد بن سلمان کا دورہ: ’’ بادشاہوں کی محفل میں مزدور کی بات کرتے ہو ‘‘

اسلام آباد: سعودی عرب کے ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان کے دورۂ پاکستان کے موقع پر جہاں مقامی اور بین الاقوامی میڈیا میں خصوصی کوریج دی گئی، اس اعلیٰ سطح کے دورہ پر سوشل میڈیا پر بیانات اور بحث نہ ہو یہ کیسے ممکن ہے۔
حفیظ خان نامی ٹوئٹر صارف اکیلے نہیں بلکہ درجنوں اکاؤنٹس نے قیدیوں کی رہائی اور سعودی عرب میں پاکستانی مزدوروں کی حالت زار کو موضوع گفتگو بنانے پر وزیراعظم عمران خان کی تحسین کی۔
شاعر کا حوالہ دیے بغیر انہوں نے لکھا کہ ’ میرے راہنما میرے محسن تم بھی کمال بات کرتے ہو - بادشاہوں کی محفل میں مزدور کی بات کرتے ہو۔‘
https://twitter.com/iAmHafeezkhan/status/1097461954581618688
سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر صارفین سعودی ولی عہد کے دورہ کی اہمیت اور اس دوران ہونے والے سمجھوتوں باالخصوص پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے فیصلے کا خیرمقدم کر ر ہے ہیں، کچھ صارفین نے نسبتا کم نمایاں ہونے والے موضوعات کو بھی اپنی ٹویٹس کا حصہ بنایا۔
ماضی میں ایک تقریب کے دوران سابق انڈین کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو سے پاکستانی سپہ سالار کی جادو کی جپھی مشہور ہوئی تھی، کچھ اسی سے ملتے جلتے معاملہ کی جانب توجہ دلاتے ہوئے جویریہ جمشید نامی صارف نے سعودی ولی عہد کو پاکستانی سپہ سالار کے سیلوٹ اور مصافحہ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دیگر صارفین کو بھی متوجہ کیا۔
https://twitter.com/JawairiaJamshed/status/1097404758233628672/video/1
ٹوئٹر پر دورے کی زیادہ گونج رہی جہاں ابتدائی چار ٹرینڈرز میں سے تین ولی عہد کے دورہ سے متعلق رہے۔ کاشف احمد نامی صارف معاملہ سے متعلق خاصے پرجوش دکھائی دیے، انہوں نے لکھا کہ دونوں ملکوں کی دوستی دو جسموں اور ایک دل کی مانند ہے۔
https://twitter.com/iAmHafeezkhan/status/1097461954581618688
سوشل میڈیا پر #CrownPrinceinPakistan #KSAPakistanNewEra #CrownPrinceofSaudiArabia کے ہیش ٹیگز کے ساتھ ولی عہد کے دورہ پر تاثرات کا اظہار کیا جاتا رہا۔
سعودی ولی عہد کے دورہ کے لیے پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد میں پیر کے روز عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ایک تقریب میں مہمان کی آمد کی اہمیت بتاتے ہوئے کہا کہ حفاظتی انتظامات کا معاملہ نہ ہوتا تو شاہراہیں خیرمقدمی ہجوم سے بھری نظر آتیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے ولی عہد کی جانب سے خود کو سعودی عرب میں پاکستان کا سفیر قرار دیے جانے کو خاص طور پر موضوع گفتگو بنایا گیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے صارفین نے اسے دو طرفہ تعلقات کی گرمجوشی سے تعبیر کیا۔ حمنہ یونس نے اس بیان کو کسی بھی اور معاملہ سے زیادہ قابل احترام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس بات نے ہمارے دل جیت لیے۔
 https://twitter.com/HumaYounas_HY/status/1097467300213649409
سعودی عرب کی جیلوں میں قید 2107 پاکستانی قیدیوں کی فوری رہائی کا اعلان سامنے آتے ہی ٹوئٹر صارفین نے دورہ کی دیگر تفصیل سے زیادہ اس معاملہ میں دلچسپی دکھائی۔ صحافت سمیت دیگر شعبوں سے متعلق متعدد صارفین نے اس معاملہ کو اہم کامیابی قرار دیا۔ پاکستانی صحافی اعزاز سید نے ولی عہد کے دورہ کو وزیراعظم پاکستان کی کامیابی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قیدیوں کی رہائی پر ولی عہد شکریہ کے حقدار ہیں۔
https://twitter.com/AzazSyed/status/1097405426877034497
سیدہ بشری عامر نے قیدیوں کی رہائی اور سعودی عرب میں پاکستانی مزدوروں کا معاملہ اٹھانے پر وزیراعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے پاکستانی قیدیوں کی فوری رہائی پر ولی عہد کا بھی شکریہ ادا کیا۔
https://twitter.com/BushraAamir/status/1097402592089571330
بطور ولی عہد محمد بن سلمان کا پہلا دورہ پاکستان دو روز تک سماجی رابطوں کی ویب سائٹس خصوصا ٹوئٹر پر مختلف حوالوں سے موضوع گفتگو رہا۔ پاکستان کے مرکزی فلم سنسر بورڈ کے چیئرمین دانیال گیلانی نے ولی عہد کے دورہ سے متعلق خصوصی تیاریوں کو اپنی ٹویٹ کا موضوع بنایا۔ انہوں نے ظہرانے کے لیے ایوان صدر آمد کے موقع پر ولی عہد اور عمران خان کے بگھی میں سفر کے مناظر صارفین تک پہنچائے۔
https://twitter.com/DanyalGilani/status/1097414220524728320
سعودی ولی عہد پاکستان کا دورہ مکمل کر کے واپس روانہ ہو چکے تاہم سوشل میڈیا کا رجحان بتاتا ہے کہ اس سے متعلق موضوعات پر گفتگو جلد ختم نہیں ہو گی۔

شیئر: