Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی سی بی کا ہندوستانی کمپنی کیخلاف قانونی چارہ جوئی پرغور

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل میچوں کے براڈکاسٹنگ معاہدے کی خلاف ورزی پر ہندوستانی پروڈکشن کمپنی کے خلاف قانونی چارہ جوئی پر غور شروع کردیا ہے۔پی سی بی اور ہندوستانی کمپنی آئی ایم جی کے درمیان پاکستان سپرلیگ 4 کے امارات اور پاکستان میں شیڈول تمام میچز دکھانے کا معاہدہ ہوا تھا۔ بورڈ حکام نے ہندوستانی کمپنی کے منفی اقدام کے بعد لیگ کے شارجہ سمیت دوسرے تمام مقامات پر ہونے والے میچز دکھانے کا متبادل بندوبست کرلیاہے۔اس سلسلے میں دبئی میں ایک کمپنی سے معاملات طے کرکے لاجسٹک انتظامات کو یقینی بنانے پر پیش رفت جاری ہے۔ پی سی بی حکام ہندوستانی کمپنی کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی شرائط کا جائزہ لے رہے ہیں جس کے بعد ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل کو کور کرنے والی ہندوستانی تاجر مکیش امبانی کی کمپنی نے کام کرنے سے انکار کردیاہے ۔پلوامہ حملے کے بعد یہ فیصلہ پی ایس ایل 4کے چوتھے روز کیا گیا تھا جس کی وجہ سے 16فروری کے میچز کئی ملکوںمیں نہیں دکھائے جا سکے۔ ادھر آئی ایم جی نے تصدیق کی ہے کہ وہ سیاسی کشیدگی کے باعث ٹورنامنٹ کی کوریج سے دستبردار ہوگئے ہیں اور اس سلسلے میں آئی ایم جی نے پی سی بی مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ کو ای میل کے ذریعے آگاہ کردیا ہے۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ "اردو نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: