Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مالدیپ کے سابق صدر عبداللہ یامین گرفتار

مالے ...مالدیپ کے سابق صدر عبداللہ یامین کو منی لانڈرنگ کیس میں گواہوں کو رشوت دینے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔عبداللہ یامین کو گزشتہ برس ستمبر میں صدارتی انتخاب میں ناکامی کے بعد مشکوک ادائیگیوں کے الزام میں ٹرائل کا سامنا ہے۔ گرفتاری ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب عدالت میں 15 لاکھ ڈالر کی مشکوک رقم وصول کرنے کے الزام میں ٹرائل شروع ہوچکا ہے۔ گواہوں کو رشوت دینے کی کوشش کا الزام ہے ۔پولیس کے مطابق سابق صدر کو جیل منتقل کردیا گیا۔ سابق صدر کو اسی جیل میں رکھا گیا ہے جہاں ان کے دور حکومت میں ان کے مخالفین کو رکھا جاتا تھا۔ دریں اثناءسابق صدر عبداللہ یامین نے گواہوں کو بیان تبدیل کرنے کے لئے رشوت دینے کے الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا ۔ عبداللہ یامین نے 2013 میں حکومت سنبھالی تھی ۔ اپنے کئی مخالفین کو قید یا جلاوطن کردیا تھا ۔ 

شیئر: