Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جن طلبہ کے اقامے ختم ہیں وہ اسکولوں سے منسلک رہیں گے

ریاض: سرکاری ونجی اسکولوں میں زیر تعلیم طلبہ جن کے اقامے ختم ہیں وہ رواں سال کے اختتام تک تعلیمی سہولت سے فائدہ اٹھائیں گے۔وزارت تعلیم نے اس حوالے سے ہدایت جاری کردی ہے۔ تمام نجی وسرکاری اسکولوں کو ملنے والی ہدایت میں کہا گیا کہ جن طلبہ کے اقامے ختم ہیں وہ رواں تعلیمی سال کے اختتام تک اسکولوں سے منسلک رہیں گے۔ اسی طرح وہ یمنی اور شامی طلبہ جن کے وزٹ ویزے کی میعاد ختم ہوگئی ہے ، ان کے والدین سے ویزے کی میعاد میں توسیع یا اقامہ جاری کروانے کا مطالبہ کیا جائے گا۔تمام سرکاری ونجی اسکولوں میں جن طلبہ کا اقامہ ختم ہوگیا ہے ان کا نام اسکول کی فہرست سے نکلوانے کا کام محکمہ تعلیم کی خصوصی کمیٹی کرے گی۔
 

شیئر: