Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ثانیہ مرزا کو برانڈ ایمبیسیڈر کے عہدہ سے ہٹانے کا مطالبہ

نئی دہلی :ہند کو ٹینس میں دنیا بھر میں اعلیٰ مقام دلانے والی ثانیہ مرزا کو پاکستان کی بہو قرار دیکر انہیں برانڈ ایمبسڈر آف تلنگانہ کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا گیا ہے ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کا ٹوئٹر پر کہنا ہے کہ یہ پوسٹ ان لوگوں کیلئے ہے ، جو سوچتے ہیں کہ مشہور ہستیوں کے طور پر ہمیں کسی حملہ کی مذمت ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر کرنی چاہئے۔ یہ ثابت کرنے کیلئے ہم محب وطن ہیں اور ہمیں ملک کی پروا ہے ، کیوں ؟آپ میں سے کچھ ایسے مایوس لوگ ہیں جو نفرت پھیلانے کا کوئی موقع نہیں چھوڑ رہے۔ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے مزید لکھا کہ میں اپنے ملک کیلئے کھیلتی ہوں اور ملک کی خدمت کرتی ہوں ،پلوامہ حملے کے بعد میں اپنے سی آر پی ایف کے جوانوں اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہوں۔ یہ ہمارے لیے سیاہ دن تھا، دعا ہے یہ دن ہمیں دوبارہ نہ دیکھنا پڑے۔کئی ہندوستانیوں کو ان کی امن کی اپیل پسند نہیں آئی اور انہوں نے روایتی انداز میں انہیں برا بھلا کہنا شروع کردیا ہے۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو  نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: