Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندکے متعصب رویہ کے باوجود پا ک ہند میچ منسوخ نہیں ہوگا،آئی سی سی

لندن: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن نے پاک ہند حالیہ کشیدگی کے حوالے سے کہا کہ ورلڈ کپ 2019ءکا کوئی میچ منسوخ نہیں کیا جارہا اور نہ ہی اس ایونٹ کے شیڈول میں تبدیلی کی کوئی وجہ ہے۔ ڈیو رچرڈسن کا کہنا تھا کہ پی سی بی اور بی سی سی آئی کے ساتھ مل کر صورتحال پر ہماری نظر ہے تاہم ورلڈ کپ کا کوئی میچ منسوخ نہیں کیا جارہا اور نہ ہی ورلڈ کپ کے شیڈول میں تبدیلی کی کوئی وجہ ہے، تمام مقابلے شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ورلڈ کپ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اسٹیو ایلورتھی کا کہنا ہے کہ پاک ہند میچ اس ٹورنامنٹ کا سب سے نمایاں مقابلہ ہوگا، اس مقابلے کے حوالے سے کافی جوش وخروش پایا جاتا ہے، اس کوکروڑوں لوگ دیکھتے اور اس کی ٹکٹوں کیلئے ہزاروں کی تعداد میں لوگ منتظر ہیں۔ ڈیو رچرڈسن اور ایلورتھی کو اس حوالے سے ایسا کوئی بھی خدشہ نہیں کہ پاک ہند میچ ورلڈ کپ کے شیڈول سے نکالا جا سکتا ہے۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو  نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: