Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بی جے پی آئندہ انتخابات میں شکست سے خوفزدہ ہے، مایاوتی

لکھنؤ۔۔۔۔۔بہوجن سماج پارٹی کی صدر اور اتر پردیش کی سابق وزیر اعلیٰ مایاوتی نے مہاراشٹر اورتامل ناڈو میں بی جے پی کے اتحاد پرتنقید کرتے ہوئےکہا کہ لوک سبھا انتخابات میں شکست کے خوف سے بی جے پی اتحاد قائم کرنے پر مجبور ہے۔ مایاوتی نے سوال کیاکہ اگر بی جے پی مضبوط ہے اسے اتحاد کی کیا ضرورت؟مایاوتی نے ٹویٹر پر تحریر کیا کہ بی جے پی کی طرف سے لوک سبھا انتخابات کے لئے پہلے بہار اور پھر مہاراشٹراورتامل ناڈواتحاد کرنے پر مجبور ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ بی ایس پی اورایس پی اتحاد سے بی جے پی اتنی خوفزدہ ہے کہ اب اسے اتحاد کے لئے در در کی ٹھوکریں کھانی پڑ رہی ہیں۔انہوں نے مزید تحریر کیا کہ  بی جے پی اب چناؤ کے وقت چاہے لاکھ ہاتھ پاؤں مارے ان کی غریب، مزدور، کسان اور عوام مخالف پالیسیوں اور ان کےرویے سے پریشان ملک کے 130 کروڑ عوام  اب کسی طور معاف نہیں کرینگے اور وہ اقتدار سے دور ہوجائینگے۔واضح رہے کہ بی جے پی نے حال ہی میں مہاراشٹر میں شیو سینا اور تامل ناڈو میں اے آئی اے ڈی ایم کے سے اتحاد کا اعلان کیا ہے۔ مہاراشٹر میں شیو سینا کے ساتھ 25-23 کے فارمولہ پر اتفاق ہوا اورتامل ناڈو میں صرف 5 نشستوں پرانتخابات لڑنے کاموقع دیا گیا۔علاوہ ازیں بہار میں بھی بی جے پی،جے ڈی یو اور رام ولاس پاسوان کی ایل جے پی کا اتحاد قائم ہو چکا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -سپریم کورٹ نے انل امبانی کو قصوروار قراردیدیا،453 کروڑ روپے ادا کرنے کا حکم

 

شیئر: