Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جیونی ایف 205 پرو اسمارٹ فون لانچ‎

جیونی کمپنی کی جانب سے ایف 205 پرو اسمارٹ فون متعارف کرا دیا گیا ہے۔ فون میں 5.45 انچ ایچ ڈی پلس ڈسپلے ، کواڈ کور میڈیا ٹیک پروسیسر اور اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔‏ فون میں 2 جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 256 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔اسمارٹ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 13 میگا پکسل اور فرنٹ پر 5 میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے ۔ فیس ان لاک فیچر کو بھی فون کا حصہ بنایا گیا ہے۔ کنیکٹیویٹی کیلئے فون میں وائی فائی ، بلیو ٹوتھ ، مائیکرو یو ایس بی ، ہیڈ فون جیک ، فور جی او جی پی ایس سپورٹ دی گئی ہے۔ فون کی بیٹری 3000 ملی ایمپیئر آورز کی ہے ۔ فون کی قیمت 6990 ہندوستانی روپے ہے اور اسے کالے ، نیلے اور سنہرے رنگ میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

 

شیئر: