Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ممبئی ، احمد آباد شاہراہ پر دھماکہ؟

ممبئی ۔۔۔۔ممبئی احمد آباد شاہراہ پرواقع ٹھاکر مال کے سامنے ہونیوالے دھماکے سے علاقے میں افرا تفری پھیل گئی۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ معائنے کیلئے جائے وقوعہ پر پہنچا جہاں سے دھماکہ خیز مادہ ،پلاسٹ کی بوتل، بڑے سائز کے چھرے اور جوٹ فیوز برآمد کیا۔دھماکہ سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ۔پولیس کے ہمراہ بی ڈی ایس اور اے ٹی سی کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور دھماکہ میں استعمال ہونیوالی اشیاء اور لوہے کے ٹکڑے قبضے میں لیکر تحقیقات کیلئے بھیج دیں۔ پولیس نے بتایاکہ کسی شرپسندنےامن و امان کو تہ و بالاکرنے کےمقصد سےدیسی ساختہ بم سے دھماکہ کیا ہوگا۔پولیس نے نامعلوم افراد کیخلاف رپورٹ درج کرکے علاقے میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے گرفتاری کی کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - - -بے قابو ٹرک دکان میں جاگھسا، باپ بیٹے سمیت3 ہلاک

شیئر: