Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی الزامات مسترد، قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد

اسلام آباد...قومی اسمبلی نے کشمیرکے علاقے پلوامہ واقعہ پر ہند کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے الزامات کو مسترد تے ہوئے ہندوستانی پروپیگنڈہ کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی ۔ اسپیکر اسد قیصر نے قرار داد پیش کی ۔ قرار داد میں کہاگیا کہ یہ ایوان پلوامہ حملے پر پاکستان کے خلاف ہندوستانی پروپیگنڈہ کی مذمت اور ہندوستان کی جانب سے پلوامہ واقعہ کے فورا بعد ردِعمل کے طور پر بے بنیاد الزامات کی مذمت کرتا ہے ۔ قرارداد میں کہاگیا کہ تمام سیاسی جماعتوں اور وزیراعظم نے بین الاقوامی تحقیقات کی پیش کش کی ہے۔قرار داد میں کہاگیاکہ ہند جھوٹے پروپیگنڈے کے ذریعے اصل حقائق سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے ۔ پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا پرامن حل چاہتا ہے ۔ قراردا دکے مطابق کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے۔ ہند، کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے۔ایوان نے قرارداد کی متفقہ طورپر منظوری دیدی ۔

شیئر: