Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوڈان پر کوئی بیرونی حل مسلط نہیں کیا جائیگا، امریکہ

واشنگٹن ۔۔۔ امریکی قومی سلامتی کونسل میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے معاون خاص اور افریقہ کے امور کیلئے سینیئر مشیر سیریل سارٹر نے کہا کہ سوڈان پر باہر سے کوئی حل مسلط نہیں کیا جائےگا۔سارٹر کا بیان خرطوم میں سوڈانی صدر کے معاون فیصل حسن ابراہیم سے ملاقات کے بعد آیا ۔انہوں نے کہا کہ سوڈان اس وقت عبوری مرحلے سے گزر رہا ہے تاہم اس امر کی اشد ضرورت ہے کہ حکومت شہریوں کے پر امن اظہار کے حق کا احترام کرے۔سارٹر نے مظاہرین سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ پر امن رہنے پر کاربند رہیں۔مزید صبر کے ذریعے حکومت کوئی سیاسی حل تلاش کرنے میں کامیاب ہو جائے گی اور سوڈان پر باہر سے کوئی حل نہیں تھوپا جائے گا۔ فیصل حسن ابراہیم نے باور کرایا کہ سوڈان مشترکہ دلچسپی کے تمام امور میں امریکہ کے ساتھ بات چیت پر کاربند ہے۔
 
 

شیئر: