Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چھوٹے اور درمیانے سائز کے اداروں کو تارکین فیس سے استثنیٰ دیا جائے، شوریٰ

ریاض۔۔۔ سعودی مجلس شوریٰ نے وزارت محنت و سماجی بہبود سے مطالبہ کیا ہے کہ چھوٹے اور درمیانے سائز کے اداروں کو تارکین فیس سے استثنیٰ دیا جائے۔ بغیر منافع والے فلاحی اداروں کو بھی سرکاری فیس سے استثنیٰ دینے کی تجویز پر غور و خوض کیا جائے۔ یہ مطالبہ رکن شوریٰ ڈاکٹر عبداللہ الجغیمان کی سفارش پر کیاگیا۔ شوریٰ نے کہا کہ وزارت محنت اپنی ویب سائٹ کو وزارت بلدیات و دیہی امور ، محکمہ زکوٰة و آمدنی اور ایوان ہائے صنعت و تجارت کونسل سمیت دیگر سرکاری اداروں سے مربوط کرے۔ اس کی سفارش رکن شوریٰ ناصر النعیم نے پیش کی تھی۔ شوریٰ نے اپنی رکن رائدہ ابو نیان کی سفارش پر وزارت محنت سے کہا کہ وہ چھوٹے اور درمیانے سائز کے اداروں کو تارکین فیس اور ایسے پیشوں پر کام کرنے والوں پر مقرر فیس سے استثنیٰ دیدے جن کی سعودائزیشن فی الوقت ممکن نہ ہو تاکہ مذکورہ ادارے سعودی ویژن 2030 کے مطابق اپنا کردار احسن شکل میں انجام دے سکیں۔

شیئر: