Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودیوں کے نام سے کاروبار کرنے والے 5 غیر ملکی گرفتار

ریاض۔۔۔ سعودی وزارت تجارت و سرمایہ کاری کے ترجمان عبدالرحمان الحسین نے کہا ہے کہ سعودیوں کے نام سے اپنا کاروبار کرنے والے 5 غیر ملکیوں کو گرفتار کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیاگیا۔ کفیل کے ساتھ قانونی چارہ جوئی مکمل کی جارہی ہے۔ یہ اقدام ابہاءکے ایک نجی ادارے میں کام کرنے والی سعودی ملازماﺅں کیخلاف ان کے ناروا سلوک پر کیاگیا ہے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک وڈیو کلپ نے ہنگامہ برپا کردیا تھا جس میں سعودی ملازماﺅں کے ساتھ زبانی تشدد کے ثبوت پیش کئے گئے تھے۔ 

شیئر: