Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ محمد بن سلمان سے مکیش امبانی کی ملاقات

ریاض۔۔۔ ولیعہد ، نائب وزیراعظم و زیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے بدھ کو نئی دہلی میں ریلائنس کمپنی کے چیئرمین مکیش امبانی نے ملاقات کی۔ انہوں نے ٹیکنالوجی اور مواصلات کے شعبوں میں اپنے گروپ کی جملہ شاخوں کے حوالے سے سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لیا۔ علاوہ ازیں پٹرول اور گیس کے ہندوستانی منصوبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر سعودی وزیر تجارت و سرمایہ کاری ڈاکٹر ماجد القصبی ، وزیر توانائی و صنعت و معدنیات خالد الفالح اور سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے انچارج یاسر الرمیان بھی موجود تھے۔ دوسری جانب شہزادہ محمد بن سلمان سے ہندوستان کی بڑی کمپنیوں کے ایگزیکیٹو چیئرمین اور ڈائریکٹرز نے بھی ملاقات کی۔ ان کا تعلق ان کمپنیوں سے تھا جن میں سافٹ بینک ویژن فنڈ نے سرمایہ لگایا ہے۔ اس موقع پر سافٹ بینک ویژن فنڈ کے دائرے میں مشترکہ سرمایہ کاریوں ، سعودی ویژن 2030 ءمیں ان سے استفادے، اقتصادی تنوع اور مملکت میں جدت طرازی کے کلچر کی حوصلہ افزائی کے طریقوں پر گفت و شنید کی گئی۔

شیئر: