Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان سپر لیگ کے نئے ”ستارے“

اسرار احمد
پاکستان سپر لیگ کا چوتھا ایڈیشن متحدہ عرب امارات میں جاری ہے۔ بدھ سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اس شو پیس ایونٹ کا دوسرا مرحلہ امارات کے شہر شارجہ میں شروع ہو رہاہے۔
پی ایس ایل نے پاکستان کرکٹ کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کو کئی نامور اور باصلاحیت کھلاڑی ہر سیزن میں دیئے جنہوں نے پی ایس ایل کی کارکردگی کی بنیاد پر انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ تیزگیندباز شاہین آفریدی، آل راﺅنڈر فہیم اشرف، اسپنر محمد نواز اور شاداب خان جیسے بہت سے ابھرتے ہوئے کھلاڑی پی ایس ایل کی دریافت ہے۔
پی ایس ایل فور کے پہلے مرحلہ کے اختتام پر بھی کچھ ایسے کھلاڑی سامنے آئے ہیں جو کہ پہلی مرتبہ ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہے ہیں لیکن اپنی کارکردگی کی بیناد پر اپنی موجودگی کا احساس دلانے میں کامیاب ہوگئے ہیں، جنہیں پی ایس ایل فور کی اب تک کی دریافت کہا جا سکتا ہے۔
٭ حارث رﺅف:۔ فاسٹ بولر حارث روف پی ایس ایل فور میں لاہور قلندر کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ حارث پہلی مرتبہ پی ایس ایل میں حصہ لے رہے ہیں اور اپنے دوسرے ہی میچ میں ہی لاہور قلندر کو میچ جتوانے میں اہم کردار کرکے پی ایس ایل کی 'دریافت' میں شامل ہونے کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔ کراچی کنگز کے خلاف میچ میں حارث رﺅف نے چار اوورز میں 23 رنز دے کر پی ایس ایل فور میں لاہور قلندر کی پہلی جیت میں فتح گر کا کردار ادا کیا۔ حارث نے پی ایس ایل کے 3 میچوں میں 64 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کی ہے۔ کراچی کنگز کے خلاف میچ میں حارث رو¿ف نے تسلسل کے ساتھ 145 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ رفتار سے بولنگ کرکے اس سال وسط انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لئے اپنے اپ کو سلیکٹرز کی نظروں میں لا کھڑا کیا ہے۔ حارث نے اپنے ٹی 20 کیرئیر کے کل پانچ میچوں میں 111 رنز کے عوض 15.85 کی اوسط اور 6.93کی اکانومی ریٹ سے سات وکٹیں حاصل کر رکھی ہے۔
٭ عمرخان:۔ عمر خان ابھرتے ہوئے نوجوان بائیں ہاتھ کے سپنر ہے۔ 19 سال کےعمر خان بھی پہلی مرتبہ پی ایس کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے پی ایس ایل فور کے پہلے مرحلہ میں ابھی تک صرف دو میچز ہی کھیلے ہیں جس میں انہوں نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ لاہور قلندر کے خلاف میچ میں انہوں نے اے بی ڈویلیئرز کی اہم وکٹ بھی حاصل کی۔ اس ٹورنامنٹ میں کراچی کنگز کی جانب سے انہوں نے ابھی تک محمد عامر کے بعد سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کی ہے۔ عمرخان نے ابھی تک صرف ایک فرسٹ کلاس میچ سوئی سدرن گیس کی جانب سے کھیلا ہے جس میں انہوں نے سات وکٹیں حاصل کیں۔کرکٹ ماہرین کے مطابق عمرخان پاکستان کرکٹ کا ایک روشن مستقبل ہے۔ اپنے مختصر ترین کیریئر میں اپنی پرفارمنس سے کرکٹ ماہرین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ۔
٭ علی شفیق:۔ ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے علی شفیق بھی پہلی مرتبہ پی ایس ایل کھیل رہے ہیں۔ علی شفیق دائیں ہاتھ کے میڈیم فاسٹ بولر ہیں۔ انہوں نے ملتان سلطان کی اسلام اباد یونائیٹڈ کے خلاف جیت میں اہم کردار ادا کر کے اپنی سلیکشن کو درست ثابت کیا ہے۔ شفیق نے چار اوورز میں صرف 11 رنز دے کر اسلام آباد یونائیٹڈ کی دو اہم کھلاڑیوں کو آﺅٹ کرکے یونائیٹڈ کو کم اسکور تک محدود کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ پی ایس ایل کے پہلے مرحلہ میں انہوں نے صرف ایک میچ ہی کھیلا ہے لیکن اپنی متاثرکن پرفارمنس سے کرکٹ پنڈتوں کی نظروں میں آگئے ۔ انہوں نے اپنے ٹی 20 کیریئرکے 7 میچوں میں 7 ہی وکٹیں حاصل کی ہیں۔ علی شفیق نے اپنا فرسٹ کلاس ڈیبیو خان ریسرچ لیبارٹری کی جانب سے کراچی وائٹ کے خلاف اکتوبر 2017 میں کیا۔ اپنے فرسٹ کلاس کریئر کے 14 میچوں میں انسٹھ وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔
 

شیئر: