Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کشمیریوں کیلئے بے اختیار آنسو بہتے ہیں

اسلام آباد... سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ہند کی جانب سے پاکستان پر حملہ کرنے کی کوشش بھیانک غلطی ہو گی۔پاکستان کو دھمکیاں دینے سے کام نہیں چلے گا بلکہ نئی دہلی کو کشمیر کا مسئلہ حل کرنا ہو گا ۔ ہندوستانی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ کشمیری اپنے حق خودارادیت کے حصول کیلئے کوششیں کر رہے ہیں ۔ہند نے کشمیر میں مظالم بند نہ کئے تو ایسے واقعات دوبارہ بھی رونما ہو سکتے ہیں۔انہوں نے ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو یہ ہمارے پڑوسی کی بھیانک غلطی ہوگی۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ مودی کے دل میں اپنے فوجیوں کے مرنے کی آگ نہیں ہو گی جتنی میرے دل میں آگ لگتی ہے ۔ جب وادی میں کشمیری مارے جاتے ہیں ۔جب کشمیری بچوں کی آنکھیں پیلٹ گن کے چھروں سے زخمی ہوتی ہیں وہاں جو کشمیریوں کے ساتھ ہو رہا ہے ان کیلئے جو بے اختیار میرے آنسو بہتے ہیں مجھے پتہ ہے۔انہوںنے کہا کہ پلوامہ وا قعہ میں پاکستانی حکومت کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں۔پاکستانی حکومت اس معاملے میں ملوث نہیں ۔

شیئر: