Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#عمران_خان_کیلئے_نوبل_پیس_پرائز

عمران خان کا امن کا پیغام دنیا بھر کے لوگوں کے دلوں میں گھر کر گیا۔ پاکستانی وزیراعظم کو امن کا نوبل انعام دینے کا مطالبہ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ صرف پاکستانی ہی نہیں بلکہ ہندوستانی ٹویٹر صارفین بھی اس ٹرینڈ کا حصہ بنتے نظر آئے۔ 
عمر چیمہ نے ٹویٹ کیا کہ عمران خان اور نریندر مودی کے حمایتی انکے لئے نوبل پرائز کا مطالبہ کر رہے ہیں اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ کو ناروے کے ایک انتہا پسند سیاستدان نے اس پرائز کے لئے نامزد کیا ہوا ہے اب یہ سیلیکشن کمیٹی کی آزمائش ہے۔
آنسہ بٹ نے لکھا کہ عمران خان کی نوبل انعام نامزدگی کے لیے آن لائن پٹیشن۔ آن لائن پٹیشن پر 92 ہزار سے زائد لوگوں نے دستخط کر دیئے۔
عائشہ عزیز نے کہا کہ صرف پاکستانی ہی نہیں بلکہ پوری دنیا عمران خان کے گن گا رہی ہے، پوری دنیا کا مطالبہ ہے کہ امن کیلئے کی جانے والی کوششوں پر وزیراعظم عمران خان کو نوبل انعام دیا جائے۔
عبداللہ خان نے ٹویٹ کیا کہ اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہے کے وزیراعظم عمران خان کو امن کا نوبل انعام دیا جائے کیونکہ عمران خان نے دنیا کو امن کا پیغام دیاہے اور پاکستان امن پسند ملک ہے۔
رمشا نے لکھا کہ عمران خان کے ہندوستانی پائلٹ کو چھوڑنے کے فیصلے کی پوری دنیا میں تعریف ہونے لگی لوگوں نے عمران خان کیلئے نوبل پرائز کا مطالبہ کر دیا بہت سے ہندوستانیوںنے بھی دل پر پتھر رکھ کر عمران خان کی تعریف کر دی۔
انوار لودھی کا کہنا ہے کہ ملالہ کو امن کا نوبل خوامخواہ دیا گیا ۔ اس کا اصل حقدار عمران خان ہے۔ جس نے جنگی میدان میں برتری کے باوجود امن کے لئے پائلٹ رہا کر دیا۔
ارشاد بھٹی نے ٹویٹ کیا کہ ہند میں۔۔جی ہاں ہند میں کہا جا رہا اگر جنگ ٹل گئی تو امن کا نوبل انعام عمران خان کو ملنا چاہئیے۔۔اچھا لگا۔۔۔امن جیت رہا۔
محمد حنظلہ طیب نے لکھا کہ وقت آگیا ہے عمران خان کی امن کی کوششوں کو دیکھتے ہوئے اسے امن کا نوبل انعام دیا جائے۔
عبداللہ وڑائچ کا کہنا ہے کہ عمران خان جیسے لوگ کتابوں میں ملتے ہیں ایسے لیڈر قوموں کا سوچتے ہیں. امن کے نوبل انعام کےلئے یہ اعزاز ہو گا کہ وہ عمران خان کو دیا گیا جس طرح پاکستان کے لئے اعزاز ہے کہ اسکا وزیراعظم عمران خان ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر: