Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#امن_کا_نشان_میرا_پاکستان

پاکستانی ٹویٹر صارفین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ہندوستانی پائلٹ ابھی نندن کو رہا کرکے امن کا پیغام دیا ہے۔ ہند کو بھی چاہیے کہ اب پاکستان کے خلاف جارحیت چھوڑ کر مذاکرات کی میز پر آئے اور امن و امان کے ساتھ مسائل کو حل کرے۔
جویریہ صدیقی نے ٹویٹ کیا کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کو امن کے نوبل انعام کےلئے نامزد کرنا چاہئے۔
اسد راﺅنے لکھاکہ ایک حقیقت پسند سوچ اور مثبت رویہ ذمہ دار پاکستانی ہونے کی پہچان ہے۔ 
زینب فردوس نے کہا کہ پاکستان کی قیادت دور اندیشی سے کام لیتی ہے جبکہ ہند کی قیادت آئے دن اپنے ملک اور خطے کے امن کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتی رہتی ہے۔
یاسر خان نے ٹویٹ کیا کہ ہم نے جنگ نہیں لڑنی ہم نے معاشی ترقی کرنی ہے اپنے لوگوں کےلئے روزگار پیدا کرنا ہے پاکستان میں سرمایہ کاری لانی ہے پاکستانی معیشت کو مضبوط کرنا ہے اپنے غریبوں کو غربت سے نکالنا ہے میری قوم نے مجھے جنگ کے لئے نہیں عوام کی بہتری کیلئے ووٹ دیا ہے۔
ڈاکٹر عدینہ عبید نے لکھاکہ اللہ پاک، پاکستان کی تمام فورسز کو سلامت رکھے۔ پاکستان ہے تو ہم ہیں پاکستان نہیں تو ہم بھی کچھ نہیں، اللہ کریم پاکستان کو مزید ترقی دے اور دشمن کے ارادوں کو خاک میں ملائے۔
محمد افکار نے ٹویٹ کیاکہ وزیراعظم عمران خان نے ایک ذمہ دار لیڈر کی حیثیت سے ہند کی جانب ایک مثبت قدم بڑھایا۔ابھی نندن کو رہا کر کے یہ ثابت کیا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے پاکستان مسائل کا حل مذاکرات سے حل کرنا چاہتا ہے نہ کہ جنگ سے۔
زین العابدین نے لکھا کہ جنگ میں کسی کی جیت یا ہار نہیں ہوتی، بس انسانیت کی ہار ہوتی ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭
 

شیئر:

متعلقہ خبریں