Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#شاکر_اللہ

ہندوستانی جیل میں تشدد سے ہلاک ہونے والے پاکستانی قیدی شاکر اللہ کی میت واہگہ بارڈر کے راستے پاکستانی حکام کے حوالے کردی گئی۔ پاکستانی ٹویٹر صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستان نے امن کا پیغام دیتے ہوئے ہندوستانی پائلٹ کو زندہ واپس کیا بدلے میں ہند کی جانب سے بے گناہ قیدی کی لاش دی گئی۔ 
عثمان ڈار نے ٹویٹ کیا کہ پاکستان نے ہندوستانی پائلٹ کو صحیح سلامت حوالے کر کے امن کا پیغام دیا لیکن ہند نے حد کر دی۔
پاکستانی قیدی شاکراللہ کو ہندوستانی اہلکاروں نے پتھر مار کر شہید کیا اور اب لاش پاکستان کے حوالے کی جائے گی، نفرت اور انسانی حقوق کی پامالی پر ہند کو شرم آنی چاہیئے۔ 
چوہدری آصف رحمان نے لکھا کہ وہ جو لوگ ابھی نندن کے لئے پوسٹر لئے کھڑے تھے وہ شہید شاکر اللہ کے ہندوستانی جیل میں قتل پر بھی احتجاج کریں گے یا عالمی ایوارڈ فنڈنگ صرف پہلے والے طریقہ احتجاج پر ملتے ہیں؟ 
سیدہ بشری عامر نے ٹویٹ کیا کہ شاکر اللہ کے ساتھ سنگین سلوک کرکے جیل میں شہید کردیا گیا اور آج اس کی میت پاکستان کو وصول ہوئی جبکہ ابھی نندن کی واپسی دنیا کے سامنے ہے ۔
عاقب خان نے لکھاکہ سرحدوں کے درمیان صدیوں کی تہذیب کا فرق ، زندہ پائلٹ کے بدلے شہری کی میت ملی۔ شاکراللہ کا جسد خاکی پاکستان کے حوالے۔ پوسٹ مارٹم،جوڈیشل انکوائری درخواست پر ہندنے جواب نہیں دیا۔ شاکراللہ کے قتل پر نئی دہلی جواب دہ ہے، دفتر خارجہ۔ شاکر اللہ کو ہندوستانی جیل میں انتہا پسندوں نے تشدد کر کے شہید کیا۔
ایمان سید نے ٹویٹ کیاکہ ہمارا شاکر اللہ بے گناہ تشدد زدہ لاش کی صورت میں واپس آئے اور آپکا ابھی نندن مہمان نوازی بھگت کے جائے۔وا ہ رے ہند!
٭٭٭٭٭٭٭
 

شیئر: