Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن کی تقریب، کھلاڑیوں میں تقسیم انعامات

 ذکاءاللہ محسن۔ریاض
ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں کھلاڑیوں کے علاوہ سعودی کرکٹ سنٹر کے آفیشلز اور سفارت خانہ پاکستان کے افسران نے بھی شرکت کی۔ مقامی ہوٹل میں منعقد ہونے والی تقریب میں ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے کرکٹ سیزن-19 2018 کے دوران کھیلے گئے ہنڈرڈ بال کرکٹ ٹورنامنٹ اور2 ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹس کی فاتح ٹیموں کے علاوہ رنر اپ ٹیموں کو بھی انعامات سے نوازا گیا ۔ اس کے علاوہ ٹورنامنٹس میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو میڈلز اور کیش انعامات بھی دئیے گئے۔ اس موقع پر سفارت خانہ پاکستان کے نائب سفیر ذیشان احمد کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کھلاڑی باصلاحیت ہیں اور اچھا کھیل پیش کر رہے ہیں۔ سفارت خانہ پاکستان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور ہر ممکنہ تعاون کو یقینی بنائے گا۔ ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن کے سی ای او ندیم بابر نے کہا کہ آر سی اے نے ہمیشہ کرکٹ کے میدانوں کو آباد رکھنے کی کوشش کی ہے اور آج سعودی عرب میں کرکٹ کا کھیل فروغ پا رہا ہے۔ ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر طارق جاوید نے کہا کہ سعودی کرکٹ بہتری کی جانب گامزن ہے اور اہم کرکٹ ٹورنامنٹس میں کارکردگی دکھا کر آگے بڑھ رہے ہیں۔ تقسیم انعامات کی تقریب میں کھلاڑی انعامات حاصل کرکے خوب پرجوش نظر آئے اور انہوں نے عزم کیا کہ دیار غیر میں کرکٹ کو عالمی معیار کے مطابق لیکر جائیں گے۔
 کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ  " اردو  نیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: