Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہلی : کانگریس کا’’عام آدمی پارٹی‘‘ سے اتحاد کے بغیر انتخابات لڑنے کا فیصلہ

نئی دہلی-----دہلی کانگریس کی صدراور سابق وزیراعلی شیلا دکشت نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی رہنماؤں نے متفقہ طور پر  آئندہ پارلیمانی انتخابات عام آدمی پارٹی  کے اتحاد کے بغیر لڑنے کا فیصلہ کیا ۔کانگریس صدر راہول گاندھی اور دہلی میں پارٹی رہنماؤں کے ساتھ  تقریباً2گھنٹے تک ہونیوالی میٹنگ کے بعد یہ اعلان کیاگیا۔ اروند کیجریوال کی قیادت والی عام آدمی پارٹی دہلی کی 7 پارلیمانی نشستوں میں سے 6 پر ہفتہ کوامیدوار وں کا اعلان کرچکی ہے ۔ اس کے باوجود پارٹی نے کہا تھا کہ کانگریس کی طرف سے کوئی تجویز آنے پر غور کیا جائے گا۔واضح ہو کہ2014 کے عام انتخابات میں دہلی کی تمام 7 سیٹوں پر بی جے پی کامیاب ہوئی تھی جب کہ 2009میں تمام سیٹیں کانگریس نے جیتی تھیں اور پھر 2015 کے دہلی اسمبلی انتخابات میں کانگریس کا صفایا ہوگیا جب کہ عام آدمی پارٹی نے 70میں سے 67نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی تھی ۔
مزید پڑھیں:- - - -’’ون نیشن ون کارڈ‘‘کا اجرا، نقدی اور میٹرومیں سفر کی سہولت

شیئر: