Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نرس اور موذن کو ڈرائیونگ لائسنس نہیں دیا جائے گا

کویت: کویت میں مقیم وہ غیر ملکی جن کا اقامہ میں پیشہ موذن یا نرس کا ہے وہ ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے اہل نہیں۔ کویتی محکمہ ٹریفک کے سربراہ کرنل یوسف الخدہ نے تمام ذیلی اداروں کو نئی ہدایت سے آگاہ کردیا ہے۔مقامی اخبار الانباء کے مطابق سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں موجود بیشتر موذن مسجدوں میں ہی قیام کرتے ہیں جبکہ نرسنگ کے پیشے سے منسلک افراد کو وزارت صحت اور نجی اسپتالوں کی بسوں کے ذریعہ لایا اور لے جایا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان دنوں پیشوں کو ڈرائیونگ لائسنس کا اہل نہیں سمجھا جاتا ۔ 
 

شیئر: