Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں مقیم تارکین اقامہ کارڈ سے سفر کریں گے

کویت: کویت میں مقیم تارکین اقامہ کارڈ سے سفر کر سکیں گے۔ انہیں بیرون ملک جانے یا کویت آنے کے لئے پاسپورٹ کی ضرورت نہیں ہوگی۔ نئے فیصلے پر عملدرآمد اتوار 11مارچ سے ہوگا۔ کویتی وزارت داخلہ نے یہ بھی کہا ہے کہ غیر ملکیوں کے پاسپورٹ پر اقامہ اسٹیکر چسپاں نہیں کیا جائے گا۔ اقامہ کی تجدید کی تفصیلات سسٹم میں ہوں گی۔ ہوائی اڈوں کے اہلکاروں کو نئی ہدایت سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ اب کویت میں مقیم غیر ملکیوں کوبیرون ملک جانے یا باہر سے آنے کے لئے پاسپورٹ کی ضرورت نہیں۔ وہ اقامہ کارڈ کے ذریعہ سفر کرسکتے ہیں۔

شیئر: