Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین نے دفاعی بجٹ میں اضافہ کردیا

بیجنگ ۔۔۔ چین نے2019ءمیں دفاعی اخراجات میں 7.5فیصد کا اضافہ کردیا۔چین کے حریف اور پڑوسی ایشین ممالک میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔حالیہ اضافے کے باوجود فوج پر گزشتہ سال اس سے زیادہ رقم خرچ کی گئی تھی اور اس سال نسبتاً کم رقم خرچ کئے جانے کی وجہ چین کی سست پڑتی معیشت اور عالمی چیلنجز ہیں۔چین کی جانب سے اس اضافے کے بعد حاصل ہونے والی رقم 20ارب ڈالر پیپلز لبریشن آرمی کےلئے جدید اسلحے، جنگی جہازوں، اسلحہ بارود اور مشینری کی خریدوفروخت پر خرچ کی جائےگی۔رواں سال کے آغاز میں نیشنل پیپلز کانگریس کے سالانہ اجلاس میں پیش رپورٹ کے مطابق 2019 میں چینی حکومت اپنے دفاع پر 177.6ارب ڈالر خرچ کرےگی۔چین کے پاس دنیا کی سب سے بڑی فوج ہے اور وہ امریکہ کے بعد اپنی فوج پر سب سے زیادہ رقم خرچ کرتا ہے۔ امریکہ2019 میں اپنے دفاع پر 716ارب ڈالر خرچ کرے گا۔ چینی وزیر اعظم نے تقریباً 3ہزار اراکین پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ چین کی خود مختاری، سیکیورٹی اور ترقیاتی مفادات کے لیے حکومت فوجی ٹریننگ کو مضبوط اور جدید خطوط پر استوار کرے گی۔
 

شیئر: