Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں مقیم غیر ملکی سفر پر جاتے ہوئے اقامہ ساتھ لے جانے کے پابند

 
کویت: بیرون ملک سفر پر جانے والے غیر ملکی اپنا اقامہ کارڈ اپنے ساتھ لے جانے کے پابند ہیں۔کویت میں مقیم غیرملکیوں کے پاسپورٹ پر آج سے اقامہ تجدید کرنے کا اسٹیکر نہیں لگے گا۔ کویتی محکمہ اقامہ نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ کویت میں مقیم غیرملکیوں کے پاسپورٹ پر اقامہ کا اسٹیکر چسپاں نہیں ہوگا۔ یہ اطلاع تمام ممالک کے ایئرپورٹ حکام کو بھی پہنچادی گئی ہے۔ غیرملکی ملک سے باہر جاتے وقت اپنا اقامہ جسے بطاقہ مدنیہ بھی کہا جاتا ہے ساتھ لے جانے کے پابند ہیں۔ 
مزید پڑھیں:کویت میں مقیم تارکین اقامہ کارڈ سے سفر کریں گے
یہی اقامہ ان کے لئے پاسپورٹ کی جگہ ہوگا۔ کویت سے جانے یا آنے کے لئے اقامہ کارڈ کی موجودگی ضروری ہے۔ اقامہ تجدید کرنے والے غیر ملکی اس بات کا یقین کرلیں کہ ان کے کوائف کا اندراج بطاقہ مدنیہ میں ہوگیا ہے۔رہے وہ غیر ملکی جنہوں نے آج اتوار سے پہلے اقامہ تجدید کرلیا ہے اور جن کے پاسپورٹ پر اسٹیکر چسپاں ہیں ان کے لئے ضروری ہے کہ بطاقہ مدنیہ نکلوانے تک پاسپورٹ کے ذریعہ ہی سفر کریں۔پاسپورٹ کے بغیر صرف وہی لوگ سفر کرسکتے ہیں جن کے پاسپورٹ پر اقامہ کا اسٹیکر نہیں لگا۔
 

شیئر: