Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت: ٹریفک کا غیر معمولی ازدحام تارکین کی وجہ سے نہیں، سروے

 
کویت:کویت میں ہونے والے سروے سے انکشاف ہوا ہے کہ شاہراہوں پر ٹریفک کا غیر معمولی ازدحام غیر ملکیوں کی وجہ سے نہیں۔اس سے قبل کویتی پارلیمنٹ میں یہ بات متعدد مرتبہ زیر بحث آچکی ہے کہ شاہراہوں پر ٹریفک کا غیر معمولی ازدحام غیر ملکیوں کی وجہ سے ہے ۔ بھیڑ ختم کرنے کے لئے ضروری ہے کہ بعض پیشوں سے وابستہ تارکین کو ڈرائیونگ لائسنس نہ دیا جائے۔ کویتی پارلیمنٹ نے قانون سازی کرتے ہوئے متعدد پیشوں سے وابستہ افراد کو ڈرائیونگ لائسنس کے لئے نااہل قرار دے دیا ہے تاہم تازہ سروے سے معلوم ہوا کہ ٹریفک ازدحام کا سبب غیرملکی نہیں۔
مزید پڑھیں:کویت میں مقیم غیر ملکی سفر پر جاتے ہوئے اقامہ ساتھ لے جانے کے پابند
 اعداد وشمار بتاتے ہیں کہ کویت میں مقیم غیر ملکیوں کی مجموعی تعداد میں سے صرف 6لاکھ 16ہزار افراد کے ساتھ پاس ذاتی گاڑیاں ہیں جبکہ اس کے مقابلے میں 10لاکھ39ہزار شہری گاڑیاں رکھتے ہیں۔کویت میں غیر ملکیوں کی مجموعی تعداد 3ملین 308ہزار ہے ۔ ان میں سے ایک ملین 664ہزار کے پاس ڈرائیونگ لائسنس ہے مگر سب ذاتی گاڑی نہیں رکھتے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ 10لاکھ غیرملکیوں کے پاس ڈرائیونگ لائسنس ہے مگر وہ گاڑی نہیں چلاتے یا ذاتی گاڑی نہیں رکھتے۔اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ شاہراہوں پر40فیصد گاڑیاں غیرملکیوں کی ہیں جبکہ 60فیصد شہریوں کی ہیں۔ تازہ سروے سے ان لوگوں کو صدمہ ہوا ہوا ہے جو ٹریفک ازدحام کا سبب غیرملکیوں کو قرار دے کر انہیں ڈرائیونگ لائسنس کے لئے نااہل کرنے کامطالبہ کر رہے تھے۔ 
 

شیئر: