Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈزنی ورلڈ کا نظام فلمسازی ڈیجیٹل

 فلوریڈا ۔۔۔ڈرنی لینڈ والوں نے اعلان کیا ہے کہ اسکی نئی سروس جسے ڈزنی پلس کا نام دیا گیا ہے اب ایسے فلم ٹائٹلز بھی تیار کریگا جس کی اب تک اجازت نہیں تھی۔ ورلڈ نامی یہ سروس ایک کاروباری شعبدہ بازی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسکے ذریعے بہت سی پرانی فلموں کے ناموں کو معمولی تبدیلی کے ساتھ ٹائٹل کا روپ دیا جاسکے گا۔ جبکہ ان دنوں یہ فلمیں کلاسک میں شمار ہونے لگی ہیں جیسے ”لٹل مارمیڈ“ اور الہ دین سے لیکر جنگل بک اور رومانی داستانوں یا شعبدوں کے حوالے سے بننے والی فلمیں شامل ہیں۔ پہلے ایسا ہوتا تھا کہ فلموں کے ٹائٹل جب اسکرین پر آتے تھے تو ایک خاص قسم کا شور بلند ہوتا تھا جو تمام فلم بینوں کو اپنی جانب متوجہ کر لیتا تھا مگر اب فلمسازی کے شعبے میں گوناگوں چیزیں تیار ہوگئی ہیں کہ انکی ضرورت نہیں رہی۔ ڈزنی پلس سروس اسی سال کے آخری دنوں میں اپنی حریف کمپنیوں نیٹ فلیکس اور امیزون پرائم کو بھی ٹکر دینے کیلئے مزید نئی چیزیں سامنے لانے کی تیاری کررہا ہے۔ ان نئی چیزو ںمیں عجیب و غریب قسم کے خودکار قسم کے ڈرم، ڈھول اور دیگر سازشامل ہیں۔ جب اس طرح کی چیزیں روشناس ہوجائیں گی تو ڈرنی ورلڈ نامی پرانا نظام از خود ختم ہوجائیگا ۔ واضح ہو کہ ڈرنی لینڈ والے اپنی اینیمیٹڈ فلموں میں جو آوازیں ناظرین او رسامعین کو سنواتے تھے وہ کسی طرح سے حقیقی نہیںتھی۔ مگر یہ انکا کمال تھا کہ دیکھنے اور سننے والے اسے اصلی سمجھتا تھا۔ اس قسم کی آوازیں ”دی لائن کنگ“ اور ”سنو وائٹ“ کے علاوہ ”سیون ڈیوز جیسی فلمیں شامل کی جاتی رہیں اور ان فلموں کی کامیابی میں ان مصنوعی آوازوں کا بڑا عمل دخل رہا۔ 
 

شیئر: