گرین ہینڈز انوارنمنٹل ٹیم کا عبدلیہ فارم ہاوس کا تعلیمی و تفریحی دورہ

محمد عرفان شفیق ۔ کویت
 
 کویت میں ماحولیاتی ٹیم، گرین ہینڈز انوارنمنٹل ٹیم کے ارکان نے کویت کی معروف تیل ساز کمپنی کویت آئل کمپنی کی دعوت پر عبدلیہ فارم ہاوس کا تعلیمی و تفریحی دورہ کیا۔ کویت میں امریکہ کے سفیر نے اس موقع پر خصوصی شرکت کی اور ٹیم کے ارکا ن کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ گرین ہینڈ انوارنمنٹل ٹیم کویت کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک رکھنے اور گرین کویت کی ترقی کے لیے بھرپور کام کر رہی ہے۔ اس موقع پر ٹیم کی صدر ڈاکٹر سامیہ السعیدان نے کویت آئل کمپنی کی انتظامیہ اور ٹیم کے ارکان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ٹیم کے ارکان کو عبدلیہ فارم ہاوس کا تعلیمی و تفریحی دورے کا موقع فراہم کیا اور ٹیم کے ارکان نے مفید معلومات سے استفادہ کیا۔ اس موقع پر ٹیم کے ارکان نے یادگاری پودے بھی لگائے۔

شیئر: