Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریلین کرکٹر عثمان خواجہ : بیٹسمین اور کمرشل پائلٹ ایک ساتھ

لندن: پاکستان نژاد آسٹریلین بیٹسمین عثمان خواجہ  نے ون ڈے سیریز کے تیسرے اور چوتھے میچ  میں ہند کے بولرز کی خوب درگت بنائی اور دونوں میچ جیتنے میں آسٹریلیا کی ٹیم میں اہم کردار ادا کیا۔ عثمان خواجہ بہترین بیٹسمین کے ساتھ ساتھ ہونہار کمرشل پائلٹ بھی ہیں۔ عثمان خواجہ آسٹریلیا کی ٹیم میں پہلے مسلمان کھلاڑی اور کمرشل اور انسٹرومنٹل پائلٹ ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ عثمان خواجہ نے کار ڈرائیونگ لائسنس سے بھی پہلے پائلٹ کا لائسنس حاصل کر کے کیپٹن عثمان خواجہ کا اعزاز حاصل کر لیا تھا۔ انہوں نے ایوی ایشن کی ڈگری نیو ساوتھ ویلز سے حاصل کی۔ اسلام آباد میں پیدا ہونے والے 24 سالہ عثمان خواجہ چھوٹی عمر میں ہی والدین کے ہمراہ آسٹریلیا چلے گئے۔ ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں ہندوستان کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں میں آرمی کیپس تقسیم کیں تو اسی میچ میں عثمان خواجہ کی سنچری کے باعث ہندوستان کی شکست کو سرجیکل اسٹرائیک قرار دیا گیا ۔ عثمان خواجہ کو 104رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا تو شائقین نے ان کے نام کے ساتھ میجر عثمان خواجہ لگا کر ہند کی اس حرکت کے بعد شکست پر بھرپور اور دلچسپ ٹویٹس کئے۔
 کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ "اردو نیوزاسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: