Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

السعودیہ کو اخراجات میں کمی کا حکم

 ریاض۔۔۔ مجلس شوریٰ نے سعودی عربین ایئرلائنز السعودیہ سے کہا ہے کہ وہ ملکی اور بین الاقوامی اسٹیشنوں کے اخراجات کم کرے۔ سعودی ویژن 2030 ءکے مطابق منافع میں توازن پیدا کرنے کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں۔ السعودیہ سے کہا گیا کہ وہ اصلاح و مرمت اور فیول اخراجات کو الگ الگ مد میں شمار کرے۔ السعودیہ سے یہ بھی کہا گیا کہ وہ دمام کے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پروازوں کی تعداد میں اضافہ کرے۔ 
 
 

شیئر: