Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عدالت نے کئی دکانوں کے تالے تڑوا دیئے

جدہ .... یہاں ایگزیکٹیو کورٹس نے 25ملین ریال سے زیادہ کی مطلوبہ رقم حاصل کرنے کیلئے تجارتی مرکز کی کئی دکانوں کے تالے تڑوا دیئے۔ عکاظ اخبار نے اس کی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ ایگزیکٹیو کورٹس نے عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد میں آنا کانی کرنے والوں سے قوت سے نمٹنے کا فیصلہ کرلیا۔ اس حوالے سے 10فیصد عدالتی فیصلوں کا نفاذ طاقت کے ذریعے کرادیا گیا۔ طاقت استعمال کرنے سے قبل متعلقہ دکان یا فلیٹ یا تجارتی مرکز کو ایک ہفتے کی مہلت دی جارہی ہے۔ دکان یا مرکز یا فلیٹ پر انتباہ چسپاں کردیا جاتا ہے۔ جس میں ایک ہفتے کی مہلت کا ذکر ہوتا ہے۔اس پر عمل نہ ہونے کی صورت میں ایگزیکٹیو کورٹ طاقت کے ذریعے کارروائی کرا دیتی ہے۔ باخبر ذرائع نے کہا ہے کہ عائلی امور کے مقدمات میں اس طرح طاقت کا استعمال بعید از امکان ہے۔ مثال کے طور پر بچوں کی نگہداشت اور ان سے ملنے کے عدالتی فیصلوں پر عملد رآمد کیلئے طاقت کا استعمال گھروں کے تقدس کے پیش نظر نہیں کیا جائیگا۔
 

شیئر: