Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں واٹس ایپ کالز بحال ہوگئی؟

جدہ: ٹیکنالوجی کے سعودی ماہرین نے کہا ہے کہ مملکت میں واٹس ایپ ویڈیو آڈیو کالز بحال ہوگئی ہیں۔ واٹس ایپ صارفین اب اندرون و بیرون ملک واٹس ایپ کے ذریعہ آڈیو اور ویڈیو کالز کر سکتے ہیں ۔ دوسری طرف متعدد صارفین نے تصدیق جبکہ دیگر نے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے موبائل میں کالز کی سہولت دستیاب نہیں۔ سبق ویب سائٹ میں شائع ہونے والی تفصیلات کے مطابق ٹیکنالوجی کے سعودی ماہر عبد اللہ السبیعی نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں واٹس ایپ کالز تمام صارفین کے لئے بحال کردی گئی ہے۔ اب صارفین آڈیو اور ویڈیو کالز کر سکتے ہیں۔ دوسری طرف اتصالات کے متعلقہ اداروں کی طرف سے اس حوالے سے کوئی خبر جاری نہیں ہوئی۔قبل ازیں سعودی اتصالات بورڈ نے کہا تھا کہ واٹس ایپ کالز پر پابندی بورڈ نے عائد نہیں کی۔ متعلقہ کمپنی نے سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک کے صارفین کو یہ سہولت فراہم نہیں کی۔ 

شیئر: