Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تارکین کے اہلخانہ کے اقامہ کارڈز کی مدت محدود نہیں ہوتی ، جوازات

آن لائن تجدید کرانے کے بعد نیا کارڈ حاصل کرنا ضروری نہیں ، اہل خانہ کے اقامہ کا رڈز مملکت میں قیام تک کارآمد رہتے ہیں، ان پر اجراءکی تاریخ درج ہوتی ہے، اختتام کی نہیں 
جدہ ( ارسلان ہاشمی )محکمہ پاسپورٹ اینڈ ا میگریشن” جوازات “کا کہنا ہے کہ تارکین کے اہل خانہ کے اقاموں کی آن لائن تجدید کے بعد نیا کارڈ لینے کی ضرورت نہیں ہوتی ۔ اردونیوز سے گفتگوکرتے ہوئے جوازات کے ذمہ دار کا کہنا تھا کہ جب سے تارکین کے اقامہ کارڈ کی مدت 5 برس کےلئے کی گئی ہے نیا کارڈ پرنٹ کرانے کی ضرورت اس وقت ہوتی ہے جب درج شدہ مدت ختم ہو جائے ۔ مملکت میں مقیم غیر ملکی کارکنوں کے اہل خانہ کے اقامہ کارڈ ز پر انتہائی مدت درج نہیں کی جاتی۔ ایسے اقامہ کارڈ جن پر انتہائی مدت کا اندراج نہیں ہوتا انہیں آن لائن تجدید کرنے کے بعد دوسرا کارڈ جاری کرانے کی ضرورت نہیں ۔ جوازات کے ذرائع نے مزید بتایا کہ تارکین کے اہل خانہ کے اقامہ کارڈز پر اجراءکی تاریخ درج کی جاتی ہے وہ اس وقت تک کار آمد رہتے ہیں جب تک وہ مملکت میں مقیم ہیں دوسری صورت میں کفالت تبدیل ہونے پر نیا کارڈ حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ واضح رہے 3 برس قبل مملکت میں کام کرنے والے تارکین کے اقامہ کارڈز کی مدت 5 برس کر دی گئی تھی تاہم آن لائن ہر برس کےلئے انہیں تجدید کیاجاتا ہے جبکہ تارکین کے اہل خانہ کے اقامہ کارڈز پر انتہائی مدت درج نہیں ہوتی اس لئے ان کے اقاموں کی آن لائن تجدید کے بعدنئے کارڈ جاری نہیں کئے جاتے ۔ نئے کارڈ اسی صورت میں جاری کرائے جاسکتے ہیں جب وہ تلف ہو جائیں ۔
 

شیئر: