Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانیہ : گھر کے باغیچوں میں سبزیاں اگاناشوق

 لندن۔۔۔ گھروں میں سبزیاں اگانا کوئی نیا شوق یا مشغلہ نہیں ہے۔ ایک عرصے سے لوگ اپنے گھر کے آنگن یا بالکونی میں گملے وغیرہ لگا کر چھوٹی موٹی سبزیا ں اگا لیا کرتے تھے جو روزمرہ کی ضروریات کیلئے کافی ہوتی تھیں اور اس طرح انہیں تازہ سبزیا ں انہیں ہر وقت مہیا رہتی تھی۔ اب ایک عرصے بعد گھریلو باغبانی کے اس سلسلے کو مزید طول دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔ اس حوالے سے ”گرو یور آن ” مہم شروع کردی گئی ہے۔ جس کے تحت لوگ اپنے گھروں کے دروازوں کے سامنے اور عقبی صحن میں صرف پھول اور رنگ برنگے پتے نہیں اگا رہے بلکہ پھل اور سبزیاں بھی اگائی جارہی ہیں۔ گھروں کے ٹیرس میں چھوٹے چھوٹے ڈبوں میں رنگ برنگے پھول گھر کی رونق بڑھا رہے ہیں۔ ویویل گارڈن سینٹر کے شعبہ باغبانی کے سربراہ مارک سیج کا کہناہے کہ وہ دن گزر گئے جب معمولی چیزیں اگانے کیلئے بھی بہت بڑی جگہ درکار ہوتی تھی۔ اب آپ چھوٹے گملوں میں بھی اپنی پسند کی ساری چیزیں اگا سکتے ہیں۔ اگر آپ نے ایسا کیا تو آپ اپنے تمام پڑوسیوں کی نظروں میں آپ کا گھر بیحد پیارا لگنے لگے گا اور اس طرح آپ کی شہرت پورے علاقے میں پھیل جائیگی اور اس کے بعد لوگ اس کی تقلید کرنے لگیں گے۔ 
 

شیئر: